ابنا: وزير داخلہ نے نيشنل پريس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر ميڈيا سے بات چيت ميں کہا کہ بلوچ رہنما واپس آئيں انہيں گرفتار نہيں کيا جائے گا اور جسے وہ چاہيں گے وہي ان کا استقبال کريں گے.
ان کا کہنا تھا کہ سياسي مقدمات کي واپسي کيلئے چيف سيکريٹري نے کمشنرز کو ہدايات جاري کردي ہيں.
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کي تعداد 48 ہے، وہ ملک بھر کے لاپتہ افراد کے بارے ميں تفصيلات جلد سامنے لائيں گے.
وفاقي وزير داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئي امريکي بغير ويزے کے پاکستان نہيں آيا. ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پيش گوئي کي تھي کہ سينيٹ اليکشن مقررہ وقت پر ہوں گے يہ بات درست ثابت ہوئي اور اب ان کي پيش گوئي ہے کہ آئندہ 5 سال بھي پيپلز پارٹي ہي کي حکومت ہوگي . .......
/169